ممبئی،12؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ممبئی ہائی کورٹ نے ملک کی تمام عدالتوں میں کارروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ کی اس بنیاد پر مطالبہ کرنے والی پٹیشن مسترد کر دی کہ عدالتی طریقہ کار اور مقدمات کی سماعت کی معلومات حاصل کرنا کسی شخص کا بنیادی حق ہے۔چیف جسٹس ڈاکٹر منجولا چیللور اور جسٹس ایم ایس سونک نے نونیت کھوسلا کی درخواست مسترد کر دی کہ ممبئی ہائی کورٹ پہلے بھی اس طرح کی دو عرضیاں مسترد کر چکا ہے۔عدالت نے محسوس کیا کہ عدالتی عمل کی ویڈیو ریکارڈنگ کو ایک شہری کا بنیادی حق نہیں سمجھا جا سکتا لیکن کسی خاص معاملے میں یا کسی خاص حالت میں ضروری ہونے پر اس کی اجازت دی جا سکتی ہے۔بینچ نے چھ اکتوبر کے اپنے حکم میں کہاکہ مندرجہ بالا وجوہات کی وجہ سے ہم اس پٹیشن کو مسترد کرتے ہیں۔اگرچہ ہم اس معاملے میں کسی قسم کے اخراجات کے ادا کرنے کا حکم نہیں دے رہے ہیں۔